Saturday, 20 April 2024, 10:57:49 am
پولو کپ 2020ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوایج کیبلز نے گارڈ گروپ /پلاٹینم ہومز کوہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
November 05, 2020

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹوٹل نیوٹریشن پولو کپ 2020ءکے پہلے اہم سیمی فائنل میں نیوایج کیبلز نے دلچسپ مقابلے کے بعد گارڈ گروپ /پلاٹینم ہومز کو8.5-4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ ٹوٹل نیوٹریشن کے اہم سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سیمی فائنل میں نیوایج کیبلز اور گارڈ گروپ /پلاٹینم ہومز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔تیسرے چکر تک میچ میں آدھے گول کا فرق تھا چوتھے چکر میں سید محمد اون رضوی اور ایڈورڈ بینر ایو نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کا پانسہ پلٹ کر جیت لیا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے ایڈورڈ بینر ، سید محمد اون رضوی، عدنان جلیل اعظم اور المان جلیل اعظم نے دو دو گول سکور کیے جبکہ ہارنے والی گارڈ گروپ /پلاٹینم ہومز کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے چاروں گول سکور کیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.