Friday, 19 April 2024, 12:50:06 pm
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں منائیں گے
November 05, 2020

کنٹرول لائن کے دونوں ا طراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ مذموم بھارتی منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت کے حصول تک شہداء کا مشن جاری رکھیں گے۔ 

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں پاکستان ہجرت کے دوران لاکھوں کشمیری مسلمان شہید کر دیے تھے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں نے اپنے بیانات میں شہداء کی عظیم قربانیوںپر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں 6نومبر 1947کے سانحے کو انسانی تاریخ کی ایک بدترین نسل کشی قرار دیا

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہداء کے حق میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کریں اور ان بیگناہ مسلمانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کریں جنہیں ہندوئوں کی مختلف فرقہ پرست اور فسطائی قوتوں نے جنس و عمر کا لحاظ کیے بغیر وحشیانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ہزاروں مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت انکے علاقوں سے نکال کر سفاکانہ طریقے سے قتل کیا گیا جبکہ کئی مسلمان خواتین کی آبروریزی کی گئی۔

دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے شوپیاں، پلوامہ اور اسلام آباد ضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.