Wednesday, 20 November 2019, 07:18:12 pm
سیکرٹری خارجہ کی کرتارپور راہداری کھولنے بارے سفارتکاروں کو بریفنگ
November 06, 2019

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے آج کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستان کے اقدام کے بارے میں سفارتکاروں کو بریفنگ دی۔اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے سربراہوں اور نمائندوں نے بریفنگ میں شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان ہفتے کو راہداری کا افتتاح کریںگے۔سیکرٹری خارجہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے وزیراعظم عمران خان کے تاریخی اقدام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یہ اقدام بابا گرونانک کے پیروکاروں خصوصا دنیا بھر اور بھارت کی سکھ برادری کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کیلئے کیا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے علاوہ واہگہ سرحد سے بھی بھارت کے یاتری آئیںگے۔سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں سفارتکاروں کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔