Friday, 15 November 2019, 07:58:30 am
پی ایس 86 دادو میں ضمنی انتخاب کل ہو گا
November 06, 2019

سندھ اسمبلی کی خالی نشست پی ایس 86 دادو پر ضمنی انتخابات کل ہونگے۔صوبائی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی صالح شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے امداد لغاری کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ تین آزاد امیدوار سردار شجاع احمد پنوار، سید ظفر علی شاہ اور سید محمد شاہ بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔صوبائی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔صوبائی حکومت نے ضلع دادو میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔