Friday, 15 November 2019, 07:24:04 am
حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، جام کمال
November 06, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات فاطمید فائونڈیشن کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے آج کوئٹہ میں ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بولان میڈیکل کمپلیکس میں کینسر وارڈ ، شیخ زید ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کیلئے ایک الگ یونٹ اور کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے کینسر ہسپتال کی تعمیر پر بھرپور انداز میں کام کرہی ہے۔