Wednesday, 14 November 2018, 10:29:53 pm
سپیڈوبسوں کا دائرہ کار جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ
November 06, 2018

ڈائیو ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین شہریارچشتی نے آج لاہورمیں پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار سے ملاقا ت کی ۔ملاقات کے دوران شعبہ ٹرانسپورٹ کے فروغ اور عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیاگیا ۔جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں سپیڈوبسوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ وہاں کے عوام کو سہولت فراہم کی جائے ۔وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیںگی ۔عثمان بزدار نے تجویز دی کہ ڈائیو کو بلوچستان اور دیگر علاقوں میں عوام کوسہولت پہنچانے کیلئے اپنی ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کو بڑھانے کا جائزہ لیناچاہیے۔