Tuesday, 13 November 2018, 09:21:33 am
خیبرپختونخوا حکومت، جنوبی کوریا میں بجلی پیداوار کیلئے مفاہمت
November 06, 2018

خیبرپختونخوا حکومت اور جنوبی کوریا نے بجلی کی پیداوار کیلئے آج پشاور میں مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے ۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان اور پاکستان میں کوریا کے سفیر SUNG KYU KWAK بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت کوریا کی کمپنی ضلع کوہستان میں چار سو چھیانوے میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی تعمیر میں صوبائی حکومت سے معاونت کرے گی ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت اس منصوبے سے تین ارب روپے کا منافع حاصل کیاجائے گا ۔