Wednesday, 14 November 2018, 10:17:55 pm
امریکہ ،پاکستان کو خطے میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں،تجزیہ کار
November 06, 2018

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کو خطے میں امن واستحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔انہوں نے آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات امریکی انتظامیہ کیلئے قابل قبول نہیں ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی ڈکٹیشن قبول نہیں کرینگے۔پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو ازسرنو تشکیل دینے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔افغانستان سے نیٹو فورسز کا انخلاء پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔تجزیہ کاروں نے ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد خان، ریٹائرڈ بریگیڈئر ٹیپو سلطان اور عبداللہ گل شامل تھے۔