Friday, 29 March 2024, 12:34:00 pm
حکومت سی پیک منصوبے ترجیحی بنیادوں پرمکمل کررہی ہے:وزیراعظم
October 06, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کررہی ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں China Road and Bridge Corporation کے نائب صدر Ye Chengyin کی سربراہی میں ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنارہی ہے اور عوامی اہمیت سے متعلق منصوبوں کو فوری بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں اور ان کے تعلقات عشروں پر محیط ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کرنے پر پوری قوم چین کی قیادت کی شکر گزار ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم کو جاری اور مکمل کئے گئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ قراقرم ہائی وے کا حویلیاں، تھاکوٹ سیکشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ تھاکوٹ سے رائے کوٹ تک اس کے دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے۔ ملاقات میں کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ، رشکئی خصوصی اقتصادی زون، کراچی حیدر آباد موٹروے ایم نائن، بابوسر ٹنل اور کراچی پورٹ ٹرسٹ سے Pipri تک ریلوے لائن سمیت دوسرے منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سی پیک کے تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.