Saturday, 20 April 2024, 05:50:12 am
صدر کاملکی ترقی کیلئے سائنس' ٹیکنالوجی' انجینئرنگ کے شعبوں پر توجہ دینے پر زور
October 06, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے طلباء کو سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اورریاضی کے شعبوں میں تربیت کی فراہمی کیلئے بدھ کے روز STEM پروگرام کا افتتاح کیا ۔

انہوں نے اس حوالے سے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اورریاضی کے شعبوں پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا انہوں نے کہاکہ ریاضی منطق کی بنیاد ہے ۔صدر نے اساتذہ اوروالدین پرزوردیا کہ وہ ان تمام مضامین میں طلباکا ذوق وشوق بڑھانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔صدر نے کہا وقت کا تقاضا ہے کہ ترقی کیلئے STEM ایجوکیشن پرخصوصی توجہ دی جائے۔پروگرام کے تحت سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو تربیت دی جائے گی۔STEM کلاسز کیلئے طلباء کا انتخاب ان کی قابلیت اورصلاحیت کے مطابق کیاجائے گا۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی پچاس سرکاری ہائیر سیکنڈری سکولوں میں یہ آزمائشی منصوبہ شروع کررہی ہے جس پر آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں عملدرآمد کیاجائے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.