Thursday, 25 April 2024, 01:17:25 pm
پاکستان سائنس فائونڈیشن پروگرام تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا:فواد
October 06, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سائنس فاونڈیشن آج ایک پروگرام شروع کررہی ہے جو تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ چار سوپچاس سرکاری سکولوں کو سائنس ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ سکولوں میں تبدیل کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے کیونکہ ملک میں اس وقت تک تبدیلی نہیں آسکتی جب تک تعلیمی نظام کو جدت سے ہمکنار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طورپر چار سو پچاس سکولوں کے بعد مزید سکولوں میں بھی اس پروگرام کا آغازکیا جائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ جامعات سے کہا گیا ہے کہ وہ سکول کی ذمہ داری لیں اور سکول کی سطح پر سائنس کی تعلیم کا معیار بہتر بنائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.