Friday, 18 October 2019, 11:24:54 am
صحت انصاف کارڈ پروگرام کے دائرے کو پورے صوبے تک وسعت دی جارہی ہے ، میاں اسلم
October 06, 2019

 پنجاب کے اطلاعات ،ثقافت ،صنعتوں ،تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ پروگرام کے دائرے کو پورے صوبے تک وسعت دی جارہی ہے۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت گھریلو صنعت کے فروغ کےلئے کم شرح منافع پر قرض کی سکیم شروع کررہی ہے۔

 اقتصادی امور کے وفاقی وزیر محمد حما د اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔