Wednesday, 24 April 2024, 10:38:41 am
خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے کے پسماندہ علاقوں کیلئے صوبائی پبلک سروس کمیشن میں کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ
October 06, 2019

فائل فوٹو

 خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے لئے صوبائی پبلک سروس کمیشن میں کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نےاجلاس کو موجودہ زونل مختص کوٹہ اور نئے زونز کے قیام کے کیس پر غور کے لئے فارمولا مرتب کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.