Friday, 29 March 2024, 07:57:18 pm
بڑی طاقتیں مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں، پرویز احمد شاہ
October 07, 2019

جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے بڑی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

 انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کو مسلسل محاصرے میں رکھنے اور لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل کرنے کے مودی حکومت کے اقدامات قطعی غیر انسانی اور ظالمانہ ہیں جو صرف مذمت کے نہیں بلکہ عالمی برادری کی مداخلت کے متقاضی ہیں۔

 انہوں نے ہزاروں کشمیریوں خصوصاً  مقدمہ چلائے اور خاندان کے افراد اور وکلا کو رسائی دیے بغیر حراستی مراکز میں بند نوعمر لڑکوں کی مسلسل حراست کی مذمت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.