Friday, 18 October 2019, 11:15:18 am
انصاف کا حصول ہرپاکستانی کا بنیادی حق ہے،گورنر
October 06, 2019

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انصاف کا حصول ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ملک کے شہریوں کو انصاف اورتحفظ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔بورے والا میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے میں مساوات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور امیر اور غریب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہئے۔انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے ہروقت انصاف ، زندگی کی دیگر سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جائے گا