Thursday, 25 April 2024, 07:29:25 pm
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے:تجزیہ کار
October 06, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیا جائے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی ممکنہ نسل کشی کو روکنے کیلئے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے درست کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسی کو کنٹرول لائن عبور نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بھارت مقبوضہ وادی میں حریت پسندوں کی مدد کا الزام پھر پاکستان پر عائد کریگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موثر سفارتی کوششوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر ہما بقائی، ڈاکٹر رضوان نصیر، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی، ڈاکٹر خرم اقبال، ریٹائرڈ ائیر وائس مارشل اکرام اللہ بھٹی، الطاف حمید رائو اور میر طاہر مسعود شامل تھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.