Tuesday, 23 October 2018, 06:01:06 am
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
October 06, 2018

file photo

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز پشاور میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے جنرل منیجر ارباب ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے انہیں ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے سوات کو گیس کی فراہمی کی پائپ لائن اور ریگی ماڈل ٹائون منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔

ادھر بالائی دیر سے رکن صوبائی اسمبلی سیف اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔

محمود خان نے وفد کو ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔