Friday, 29 March 2024, 08:43:45 pm
انجینئرنگ کا شعبہ تہذیب بنانے سے وابستہ ہے، صدر
September 06, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے انجینئرنگ کے طلبا کو نئے دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مارکیٹ سے متعلق تعلیم سے آراستہ کرنے پر زور دیا ہے۔

آج(پیر) اسلام آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کونسل کو یونیورسٹیوں اور صنعتوں کے درمیان رابطہ بحال رکھنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کا شعبہ تہذیب بنانے سے وابستہ ہے اور یہ انجینئر ہی تھے جنہوں نے پاکستان کو جوہری قوت بنایا۔دنیا میں نئے رجحانات کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ دنیا میں نئے رجحانات کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ترقیاتی پالیسیاں اب مادی ذرائع کی ترقی سے ہٹ کر علم و دانش اور انسانی وسائل کی ترقی کے منصوبوں پر مرکوز ہو چکی ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماحول توانائی اور زراعت کے شعبوں میں انجینئرز کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے انجینئرنگ کے شعبے میں کردار ادا کرنے کے لئے خواتین اور خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے انجینئرنگ کے شعبے کو ترقی دینا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے انجینئرز کو جدید مہارتوں اور تجربات سے روشناس کرنے کیلئے ڈاکٹروں کے ہاؤس جاب کی طرز پر انٹرن شپ پروگرام متعارف کرانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کے سامان کی برآمدات ہمارا ہدف ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.