Thursday, 22 October 2020, 03:11:12 pm

مزید خبریں

 
مسعود کا شعبہ طب سے وابستہ افراد پر مقبوضہ کشمیر میں صحت کے بحران کیخلاف آواز اٹھانے پرزور
September 06, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے شعبہ طب سے وابستہ افراد خاص طور سے پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے فزیشنز پرزوردیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں صحت کے بدترین بحران کے خلاف تشویش کااظہار کرتے ہوئے اپنی آواز بلندکریں۔

انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹروں اور شعبہ صحت کے اعلی معا لجین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے ۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام نہ صرف شدید زخمی آنکھوں کی مصیبت کا شکار ہیں بلکہ وہ ایک سال پر محیط لاک ڈائون کی وجہ سے ذرائع آمدروفت تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے صحت کی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز سے میڈیکل کالج کے الحاق سے ملک میں طلبہ کو دی جانے والی طبی تعلیم کا معیار بہتر بنانے میں آزاد جموں وکشمیر کو مدد ملے گی۔