Thursday, 22 October 2020, 03:20:52 pm

مزید خبریں

 
آزاد کشمیر کےعوام نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے افواج کے شانہ بشانہ ہیں،وزیراعظم
September 06, 2020

آزاد جموں و کشمیر میں یوم دفاع و شہدائے کشمیر کے سلسلے میں کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب اتوار کے روز میڈیکل کالج مظفر آباد میں منعقد ہوئی۔
آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں ریاستی وزرائ' شہیدوں کے ورثائ' اعلیٰ سطح کے فوجی و غیر فوجی عہدیدران اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزا د کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔