Wednesday, 24 April 2024, 07:48:48 am

مزید خبریں

 
سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیرکےعوام کی مشکلات اورمصائب ختم کرانےکےلئےعملی اقدامات کرے:سردارمسعود
September 06, 2019

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ و ہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات اور مصائب ختم کرانے کےلئے عملی اقدامات کرے۔

 انہوں نے آج مظفر آباد میں یوم شہدا دفاع اور شہدا کے موقع پر  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے باعث  پورے خطے کی امن اور سلامتی کی صورتحال خطرے میں پڑگئی ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کی پوری قوم اور آزاد کشمیر کے لوگ تمام محاذوں پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

     آزاد کشمیر کے صدر نے واضح کیا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات عشروں سے بھارتی مظالم کےخلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.