Friday, 20 September 2019, 10:38:00 am
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
September 06, 2019

 سابق پاکستانی کرکٹر اور لیگ سپنر عبدالقادر آج رات لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔عبدالقادر 1955میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 67ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 236وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار 29اور ایک روزہ میچوں میں چھ سو اکتالیس رنز بنائے۔عبدالقادر نے کمینٹیٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے گرائونڈ میں اپنی اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دے کر انکی صلاحیتوں کو نکھارا۔

صدر،وزیراعظم،وزیر خارجہ اور بری فوج کے سربراہ کا معروف کرکٹر کے انتقال پر اظہار افسوس۔