Friday, 20 September 2019, 11:02:55 am
پاکستان علاقائی روابط و استحکام کیلئے چین کیساتھ تعاون کو مزید فروغ کا خواہش مند ہے،مشیر خزانہ
September 06, 2019

مشیرخزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پاکستانی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیںاور عمل درآمد کے حوالے سے ان تمام منصوبوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک حکومت کی توجہ کا مرکز ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم بنیادی ڈھانچے اور سڑکوںاور توانائی کے منصوبوں کی تعمیر میں چین کی مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور علاقائی رابطوں اور استحکام کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی مزید راہیں تلاش کر رہے ہیں۔چین کے سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے خصوصاً پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اپنے ملک کی طرف سے تعاون کی خواہش اور عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے سلسلے میں تعاون کیلئے چینی حکومت اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔