پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار آج لاہور میں شہید لانس نائیک تیمور اسلم کی رہائش گاہ پر گئے ۔انہوں نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اورانھیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہاکہ پوری قوم شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔