Monday, 16 December 2019, 03:47:14 pm
عالمی برادری کو بڑے پیمانے پر کسی بھی تباہی سے بچنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،تجزیہ کار
September 06, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بڑے پیمانے پر کسی بھی تباہی سے بچنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر پروفیسر غلام مصطفی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب کبھی حقیقت میں پورا نہیں ہوسکتا۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ پاکستان نے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنا نقطہ نظر بین الاقوامی سطح پر مناسب انداز میں پہنچایا ہے۔