Friday, 29 March 2024, 01:27:21 pm
مادر وطن کے دفاع کیلئے حکومت مسلح افواج کو تمام ضروری وسائل فراہم کریگی، فواد
September 06, 2018

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل نے جمعرات کے روز یوم دفاع اور یوم شہداء کے سلسلے میں مادروطن کے شہدا اور محافظوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تین گھنٹے دورانیے کی خصوصی ٹرانسمیشن نشر کی۔

ٹرانسمیشن میں معروف دفاعی تجزیہ نگاروں، کے علاوہ اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے بھی ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

وزیراطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کا دفاع یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کو تمام ضروری وسائل فراہم کریگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل ہیڈکوارٹرز کے حالیہ دورے کے دوران ملک کے دفاع کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک کو مالی مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہر شہری اپنی مسلح افواج کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہماری قوم کا فخر ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

ایک سوال پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور جنوبی ایشیا میں امن وخوشحالی کی خاطر بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹا ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں دونوں نے ملک کے دفاع کے لئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے1965 میں بھارت کی طرف سے پاکستان پر مسلط کی گئی جنگ میں مادر وطن کا دفاع کیا۔

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مادر وطن کا دفاع یقینی بنانے کےلئے حکومت مسلح افواج کو تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔

وہ آج نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کی یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے خصوصی نشریات میں اظہار خیال کررہے تھے۔

 وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے حالیہ دورے کے موقع پر ملک کےدفاع کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی بات ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قوم کا فخر ہیں اور قوم ان کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن مسلح افواج کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

ایک سوال پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے اور خطے میں خوشحالی کےلئے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.