Friday, 19 April 2024, 06:43:07 am
سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے پر بحث پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ہے:وزیر خارجہ
August 06, 2020

File Photo

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلے پر بحث پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ہے۔

 آج (جمعرات) ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر پانچ اگست کو بحث کی گئی جب گزشتہ سال اسی روز بھارت نے جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ غیرقانونی اقدامات کئے تھے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پرایک سال میں تیسری مرتبہ بحث کی گئی۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو یہ بتانے کےلئے ایک خط لکھا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے اور اس مسئلے پر سلامتی کونسل میں بحث کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کی درخواست پر 72 گھنٹے کے اندر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں نہ صرف مسئلہ کشمیر کو شامل کیاگیا بلکہ اس پر تفصیلی بحث بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے تیرہ ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔

 وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت نے اس بحث کو رکوانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بنانے کی بھارتی کوششیں بھی ناکام ہوئیں کہ کشمیر اس کا داخلی معاملہ یا دوطرفہ مسئلہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.