Tuesday, 23 April 2024, 12:30:21 pm
صدر کا زرمبادلہ کے حصول کیلئے برآمدات کے فروغ پر زور
August 06, 2020

 صدرعارف علوی نے برآمدات کے فروغ اور غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کیلئے مقامی سطح پر تیار کی گئی مصنوعات کی برآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی راول ایکسپو ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیار مصنوعات کی برآمد سے ملک کے زرمبادلہ میں بہتری سمیت متعدد شعبوں کو فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور ایوان تجارت کے درمیان بہتر روابط کی ضرورت پر زور دیا اور ایوان تجارت سے کہا کہ وہ پاکستانی مصنوعات کی بیرون ملک بہتر مارکیٹنگ کے لئے تجاویز دے۔صدرنے کہا کہ حکومت ملک میں اہم فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے کام کر رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.