Saturday, 19 September 2020, 07:34:17 am
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم استحصال پر تقریب کا انعقاد
August 06, 2020

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہونے پر سعودی عرب کے شہر جدہ میں بھی پاکستان قونصلیت کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ تھے ۔

تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ،صدر پاکستان عارف علوی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے استحصال کشمیر ڈے سے متعلق خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گیے

قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انٹرنیشنل قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے..پاکستان مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سماجی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

مہمان خصوصی رضوان شیخ نے کہا کہ اس وقت او آئی سی کا مستقل مشن کشمیر کے لیے کام کر رہا ہے اور ہمشہ کشمیری عوام کے حقوق کی بات کی ہے ۔۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کرئے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت دلائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنی مرضی کے مطابق اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

سعودی صحافی منصور دین نظامی اور کشمیر کیمٹی کے چئیرمین،جموں کشمیر کیمونٹی اورسیز کے جنرل سیکرٹری اور دیگر نے بھی استحصال کشمیر کے حوالے سے خطاب کیا