Tuesday, 22 September 2020, 09:37:34 am
وزیراعلیٰ کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
August 06, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔
جمعرات کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ سیلاب کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری وسائل کی دستیابی یقینی بنائیں۔