Saturday, 19 September 2020, 07:12:23 am
وزیراعلیٰ کا صوبے میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی اطلاعات کا نوٹس
August 06, 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ نے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ صوبے میں یرقان کی موجودہ صورتحال، اس کی وجوہات اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سفارشات پیش کریں۔