Saturday, 19 September 2020, 06:53:14 am
مون سون ایڈوائزری کے حوالے سے ہنگامی ٹیم تشکیل
August 06, 2020

فائل فوٹو۔

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے محکمہ موسمیات کی مون سون ایڈوائزری کے تناظر میں بارش کے حوالے سے ایک ہنگامی ٹیم تشکیل دی ہے۔
بلدیات کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بارش کے حوالے سے ہنگامی آپریشن کے سربراہ ہوں گے۔
وزیراعلی نے تمام منتخب ارکان صوبائی اسمبلی، معاونین خصوصی اور وزرا کو اس حوالے سے ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔
مراد علی شاہ نے انہیں ہدایت کی کہ اس مہینے کی نو تاریخ تک اپنے علاقوں میں موجود رہیں اورمسائل حل کریں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی سمیت صوبے کی تمام بلدیاتی حکومتوں کے محکموں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔