Friday, 19 April 2024, 07:40:46 pm
مودی حکومت بھارت کےغیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں طویل محاصرہ فوری ختم کرے:ایمنسٹی انٹرنیشنل
August 06, 2020

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مودی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طویل محاصرہ فوری ختم کرے۔

 بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو ایک سال مکمل ہونے پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بھارت سے کہاگیاہےکہ وہ  جیلوں میں قیدیوں کے ہجوم ختم کرے اور علاقے میں صحافیوں پر حملوں کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کرائے۔

 ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر Avinash Kumar نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کےلئے انصاف کے تمام مواقعوں کو منظم طور پر ختم کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.