Tuesday, 22 September 2020, 08:37:23 am

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ مثالی اظہار یکجہتی پرپاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر
August 06, 2020

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے یوم استحصال پر مقبوضہ علاقے کے مظلوم عوام سے مثالی یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو گزشتہ سال 5اگست سے بھارت کی طرف سے نافذ بدترین محاصرے کا سامنا ہے اور پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر انہیں درپیش مشکلات کوموثر طورپر اجاگر کیا ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارت نے اس دن کشمیریوںکو آئینی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ان کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی حقوق سے محروم کر دیا تھا۔
حریت کانفرنس نے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ 72برس سے زائد عرصے سے اپنے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیںاور امید ظاہر کی کہ وہ بالآخر ایک دن بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔
ادھر حیات احمد بٹ اور جاوید احمد منشی سمیت سو سے زائد سیاسی نظربندوں کو کو آج سرینگر سنٹرل جیل سے وادی کشمیر سے باہر مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ۔کشمیری نظربندوں کے اہلخانہ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی فوری رہائی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔