Thursday, 25 April 2024, 04:17:43 pm
چینی اور گندم کی مقرر کردہ نرخوں سےزائد پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی:بزدار
August 06, 2020

File Photo

 پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں چینی اور گندم کی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سےزائد پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 آج (جمعرات) لاہور سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کی بنیاد پر مارکیٹوں میں گندم اور چینی کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے انتظامی اقدامات کئے جائیں۔

 انہوں نے محکمہ خوراک کو حکم دیا کہ وہ گندم اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.