Saturday, 19 September 2020, 08:00:05 am
چین کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش
August 06, 2020

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب Zhang Jun نے کہا ہے کہ چین کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش ہے۔
ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان کے مطابق Zhang Jun نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال اگست میںآئینی ترامیم کے ذریعے کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پرتبدیل کی جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد بھی کوئی بنیادی بہتری نہیں آئی بلکہ کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین صورتحال کو پیچیدہ کرنے والے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے اور ہم متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ضبط و تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔