Friday, 29 March 2024, 11:01:40 am
حکومت کا تعلیمی ڈگری کی مساوی اسناد کے آن لائن حصول کیلئے ای پورٹل کا اجرا
July 06, 2021

حکومت نے تعلیمی ڈگری کی مساوی اسناد کے آن لائن حصول اور فیس جمع کرنے کیلئے ایک ای پورٹل اور موبائل فون ایپلی کیشن شروع کی ہے۔

تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثے کے وزیر شفقت محمود نے پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے سمارٹ فون ایپ اور ویب پورٹل کو عوام کے مسائل کو کم کرنے کیلئے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایپلی کیشن سے درخواست گزار مساوی اسناد کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی فیس آئی بی سی سی کی موبائل ایپ OTC، اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز استعمال کر کے کسی بھی مالیاتی ادارے سے ڈیجیٹل ویلیٹ ادائیگیوں کے ذریعے جمع کر سکتے ہیں شفقت محمود نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور اس ایپلی کیشن سے ان کی بڑی مدد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کوریئرسروس کو بھی مربوط کیا گیا ہے تاکہ درخواست گزار بروقت اپنی درخواستوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.