Friday, 29 March 2024, 04:06:55 pm
صوبے کی ترقی کے سفر میں وسائل کی کمی کو حائل نہیں ہونے دیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب
July 06, 2020

پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان نے آ ج (پیر) لاہور میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

 انہوں نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں عملے کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔

 اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے سفر میں وسائل کی کمی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

 وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اورپنجاب سے شخصی فیصلے کے منفی کلچر کو بھی ختم کردیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.