Friday, 29 March 2024, 04:06:03 pm
صحافیوں کا بھارتی حکومت کی جانب سےنئی میڈیا پالیسی کےنام پرعائد شدید پابندیوں کیخلاف مظاہرہ
July 08, 2020

مقبوضہ کشمیر میں  درجنوں صحافیوں نے بھارت کی جانب سے نئی میڈیا پالیسی کے نام پر ان پر عائد شدید پابندیوں کےخلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

صحافی سرینگر میں پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور علاقے میں ذرائع ابلاغ پر عائد پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے ۔

انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر صحافی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، ذرائع ابلاغ پالیسی 2020 نامنظور کے نعرے درج تھے۔

 مظاہرین نے مقبوضہ علاقے میں ذرائع ابلاغ اور صحافت کی آزادی کےلئے پالیسی کو فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.