Wednesday, 24 April 2024, 08:22:33 pm
وزیراعظم نے خیبرپختونخوامیں زیرتعمیرپن بجلی گھروں کے منصوبوں پرکام کی رفتار کو سراہا
July 06, 2020

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوامیں زیرتعمیرپن بجلی گھروں کے منصوبوں پرکام کی رفتار کو سراہاہے۔وزیراعظم نے فیس بک پرایک پیغام میں کہاکہ سوات میں مدین کالام شاہراہ پر واقع Daralخوڑ پن بجلی منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت نے شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے نے گزشتہ ماہ تک اپنے سالانہ پیداواری ہدف سے زیادہ بجلی پیدا کی۔اسی طرح خیبرپختونخواکے توانائی کے ترقیاتی ادارے کے تحت زیرتعمیرچالیس میگاواٹ کا KOTOپن بجلی منصوبہ آئندہ سال مکمل ہوجائے گا۔وزیراعظم نے اپنے فیس بک پیغام میں 1124میگاواٹ کے زیرتعمیرکوہالہ ڈیم کابھی ذکر کیا جس کی تکمیل سال26-2025 تک متوقع ہے اور آٹھ سومیگاواٹ کامہمندڈیم منصوبہ سال 25-2024تک مکمل ہوگا۔ان دونوں منصوبوں سے ملک کے اندرپانی کاذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.