Saturday, 20 April 2024, 10:33:06 am
وزیراعظم آج ہری پور میں نیشنل ریڈیواورٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا دورہ کریں گے
July 06, 2020

وزیراعظم عمران خان آج(پیر) ہر ی پور میں نیشنل ریڈیواینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں تیارکئے گئے وینٹی لیٹرز کےپہلے پیداواری مرکز کاافتتاح کریں گے۔

نیشنل ریڈیواینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن پاکستان میں پہلاادارہ بن گیا ہے جہاں مقامی طور پرسیف وینٹ ایس پی 100 نامی وینٹی لیٹرزکی تیاری شروع کردی گئی ہے  جنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی لے جایاجاسکتاہے۔

ادارے میں ایک ماہ میں ڈھائی سو سے تین سوتک وینٹی لیٹرزتیارکرنے کی صلاحیت موجودہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.