Wednesday, 12 August 2020, 12:19:01 pm
وفاقی حکومت سندھ کی ترقیاتی ضروریات کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی،گورنر
July 06, 2020

فائل فوٹو۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقیاتی ضروریات سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس مقصد کے لئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔
وہ پیر کے روز کراچی میں وفاقی حکومت کے فنڈ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں گرین لائن، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لئے آگ بجھانے والی گاڑیوں، کے فور آبی منصوبے، کراچی کی مختلف گلیوں کی تعمیر، جناح ایونیو پر پل کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
گورنر نے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل اور سینٹر کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق نئے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کی۔