Wednesday, 12 August 2020, 11:19:45 am
ملیریا،ڈینگی و دیگر امراض کی روک تھام کیلئے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہے،وزیراعلیٰ
July 06, 2020

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملیریا ، ڈینگی اور دیگرامراض کی روک تھام کیلئے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کو ادویات کے چھڑکائو کی جدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ مشینری صوبے کے دیگر اضلاع کو بھی دی جائے گی۔