Wednesday, 12 August 2020, 12:03:09 pm
گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس نشستوں کیلئے انتخابات18اگست کو ہوں گے
July 06, 2020

فائل فوٹو۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس نشستوں کیلئے انتخابات آئندہ ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو ہوںگے ۔
چیف الیکشن کمشنر کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار اس ماہ کی تیرہ سے سولہ تاریخ تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔
انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست اس ماہ کی سترہ تاریخ کو شائع کی جائے گی ۔