Monday, 10 August 2020, 04:28:15 am
بھارت کی انتہاپسندانہ اورجارحانہ پالیسیاں علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں:تجزیہ کار
July 06, 2020

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت کی انتہاپسندانہ اورجارحانہ پالیسیاں علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالا ت حاضرہ چینل کودیئے گئے ایک انٹرویومیں دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالدلودھی نے کہاکہ موجودہ بھارتی حکومت ہندوبالادستی کے نظریے کے فروغ کے لئے دیگراقلیتوں کو دبانے کے لئے انتہاپسندی کی پالیسی پرعمل پیراہے۔
دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈرضامحمدخان نے کہاکہ کنٹرول لائن پربلااشتعال بھارتی خلاف وزیوں میں مسلسل براہ راست شہری آبادی کونشانہ بنایاجارہاہے۔
بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹرہمابقائی نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردحملوں کے لئے افغانستان میں دہشت گردوں کومالی مدداورتربیت فراہم کررہاہے۔