Monday, 10 August 2020, 04:12:47 am
ایم ایم عالم کا 85 واں یوم پیدائش
July 06, 2020

1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا 85واں یوم پیدائش پیر کو منایا گیا۔

ایم ایم عالم Little Dragonکے نام سے معروف تھے جنہوں نے 1965ء کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مارگرائے جو ناقابل تسخیر عالمی ریکارڈہے۔
انہوں نے اس فضائی مقابلے میں مجموعی طورپرنوبھارتی جنگی طیارے مارگرائے۔
انہیں اس غیرمعمولی کارکردگی پرستارہ جرأت اور بی اے آرمیڈل سے نوازاگیا۔
ایم ایم عالم پاک فضائیہ کے جنگی ہوابازوںمیں پہلے ہوابازتھے جنہیں پاک فضائیہ کے کراچی میوزیم میں آویزاں فہرست میں پہلے نمبرپررکھاگیاہے۔
وہ 77برس کی عمرمیں 18مارچ2013ء کو انتقال کرگئے تھے۔