Saturday, 20 July 2019, 06:36:15 pm
پر پیراگلائیڈنگ مقابلے کے انعقاد سے ریاست میں سیاحت کو فروغ ملے گا، راجہ فاروق حیدر
July 06, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پیراگلائیڈنگ کے بین الاقوامی مقابلے کے انعقاد سے ریاست میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز کشمیر ٹورازم اینڈ کلچرل فیسٹیول اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل پیرا گلائیڈنگ کپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں 50مختلف ملکوں کے پیراگلائیڈرز شرکت کریںگے جس سے دنیا بھر میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

انہوں نے کہاکا مظفرآباد میں پیر چناسی پیراگلائیڈنگ کیلئے سب سے موزوں مقام ہے۔

اس ایونٹ سے سیاحوں کو کشمیر کے قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انٹرنیشنل پیراگلائیڈنگ کپ رواں برس 27ستمبر کو شروع ہوگا اور اکتوبر تک جاری رہے گا۔

50مختلف ملکوں کے پیرا گلائیڈرز اس میگا ایونٹ میں شرکت کریںگے۔