Wednesday, 11 December 2019, 07:24:26 am
حوالدار لالک جان شہید کا20 واں یوم شہادت
July 07, 2019

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا20 واں یوم شہادت اتوار کو منایا گیا ۔اس سلسلے میں غذر میں ان کے آبائی قصبےHunder میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔فورس کمانڈر ناردرن ایریاز کے کمانڈر' میجر جنرل احسن محمود خان  نے ان کے مزار پر پھولوں کی چادر  چڑھائی ' فاتحہ پڑھی اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنربھی پیش کیا۔حوالدار لالک جان شہید ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے جب1999 ء میں کارگل کی جنگ چھڑ گئی۔انہوں نے اگلی صفوں میں سینہ سپر ہوکر بھارت کے شدید حملوں کا مقابلہ کیا۔تاہم سات جولائی کو دشمن نے علاقے میں شدید گولہ باری کی جس میں لالک جان شدید زخمی ہوگئے تھے انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 1999 میں آج ہی کے دن جام شہادت نوش کیا۔ انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطاء کیا گیا۔