Saturday, 20 July 2019, 06:24:51 pm
فلمی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی، ڈاکٹر فردوس
July 06, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

ہفتے کے روز لاہور میں فلم پروڈیوسروں اور ڈائریکٹروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلمیں ثقافت شناخت اور معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔