Tuesday, 16 April 2024, 10:02:52 pm
ٹینڈر نوٹس
July 06, 2018

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن

ٹینڈر نوٹس

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیوپاکستان)  ایچ پی ٹی خضدار کے دفتری استمعال کے لئے800CC ایک عدد وین ( ماڈل2012 -2017) بمع ڈرائیور ماہانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر سر بمہر ٹینڈرز / پیشکشیں مطلوب ہیں۔ ٹینڈر زیر دستخطی کو مورخہ24-07-2018 دن11:00 بجے تک پہنچ جانے چاہئیں جو کہ اسی روز 11:30 amبجے تمام بولی دہندگان یا ان کے نما‏ئندگان کی موجودگی میں کھولے جا‏ئیں گے۔ بولی دہندگان کو مبلغ دس ہزار روپے پے آرڈر یا بنک ڈرافٹ کی صورت میں بحق ڈپٹی کنٹرولر ایچ پی ٹی خضدار بطور ضمانت جمع کروانا ہونگے۔ بصورت دیگر ٹینڈر قابل قبول نہ ہوگا۔ ادارہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کو پی پی آر اے قوانین کے مطابق مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

شرائط وضوابط:-

         1.        موجودہ قانون کے مطابق ٹیکس کٹوتی ہوگی۔

         2.        گاڑی کے مالک کو طے شدہ رقم کی ادا‏ئیگی ماہانہ بنیاد پرکی جائے گی۔

         3.        کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کے لئے ہوگی جو احسن کارکردگی کی بنیاد پر قابل تجدید ہے۔

         4.        دوران معاہدہ دفتر کی اجازت کے بغیر گاڑی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

         5.        گاڑی کے مالک کا رویہ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ادارے کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت پندرہ دن کے پیشگی نوٹس پر معاہدہ کو منسوخ کر دے۔

         6.        معاہدہ ہوجانے کی صورت میں مالک گاڑی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریگا۔

         7.        گاڑی24 گھنٹے دفتری استعمال میں رہے گی۔

         8.        پٹرول یا CNGکے اخراجات دفتر براداشت کرے گا تاہم انجن آئل اور آ‏ئل فلٹر کی تبدیلی گاڑی کے مالک کے ذمہ ہوگی۔

         9.        گاڑی کے خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظام گاڑی کے مالک کے ذمہ ہوگا۔

      10.      گاڑی کی دیکھ بھال (Repair & Maintenance)مالک کے ذمہ ہوگی۔

      11.      معیاد مکمل ہونے پر کنٹریکٹ جاری رکھنے کی صورت میں تیس ایام قبل تحریری طور پر دفتر کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔

      12.      زرضمانت کنٹریکٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد قابل واپسی ہے۔

 

نصراللہ

 

ڈپٹی کنٹرولر،

ایچ پی ٹی خضدار

فون نمبر 0302-2050198

0848-413824

 

 

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.